0
Wednesday 1 Jul 2020 20:25

کراچی، بزنس مین گروپ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کو مسترد کردیا

کراچی، بزنس مین گروپ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ بزنس مین گروپ نے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع سراسر ناانصافی ہے۔ سراج قاسم تیلی نے سندھ حکومت سے ہر قسم کے کاروبار کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کے لئے ایڈمنسٹریشن کا بھرپور استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
دوسری جانب آغا شہاب نے کہا کہ ریسٹورنٹس، شادی ہال، بیوٹی پارلر، سینما 4 ماہ سے بند ہیں، سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن فوراً واپس لے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 جولائی تک صوبے میں لاک ڈاؤن رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 871960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش