QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

2 Jul 2020 17:08

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران اس وباء کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 872101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872101/بھارت-میں-کورونا-متاثرین-کی-تعداد-6-لاکھ-سے-متجاوز-17834-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org