QR CodeQR Code

حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، مولانا تقی عثمانی

2 Jul 2020 16:09

ممتاز عالم دین کا کہنا ہے کہ حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری بہت کم ہو۔ اس لیے اسلام آباد میں حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرائے، نجانے اس نازک وقت میں ایسے شاخسانے کیوں کھڑا کئے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری بہت کم ہو۔ مولانا تقی عثمانی نے مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو حق ہے کہ جہاں ان کی آبادی کیلئے ضروری ہو وہ اپنی عبادت گاہ برقرار رکھیں۔ پاکستان جیسے ملک، جو صلح سے بنا ہے، وہ ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری بہت کم ہو۔ اس لیے اسلام آباد میں حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرائے۔ انہوں نے کہا کہ نجانے اس نازک وقت میں ایسے شاخسانے کیوں کھڑا کئے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 872102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872102/حکومت-کیلئے-جائز-نہیں-کہ-وہ-اپنے-خرچ-پر-مندر-تعمیر-کرے-مولانا-تقی-عثمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org