0
Thursday 2 Jul 2020 16:09

حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، مولانا تقی عثمانی

حکومت کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، مولانا تقی عثمانی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری بہت کم ہو۔ مولانا تقی عثمانی نے مندر کی تعمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو حق ہے کہ جہاں ان کی آبادی کیلئے ضروری ہو وہ اپنی عبادت گاہ برقرار رکھیں۔ پاکستان جیسے ملک، جو صلح سے بنا ہے، وہ ضرورت کے مطابق نئی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرے، خاص طور پر ایسی جگہ جہاں ہندو برادری بہت کم ہو۔ اس لیے اسلام آباد میں حکومت کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے خرچ پر مندر تعمیر کرائے۔ انہوں نے کہا کہ نجانے اس نازک وقت میں ایسے شاخسانے کیوں کھڑا کئے جاتے ہیں جن سے انتشار پیدا ہونے کے سوا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 872102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش