QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں

4 Jul 2020 11:35

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بند کی گئی یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس حوالےسے لاہور سمیت پنجاب بھر کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز سے مشاورت کے بعد سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز نے یونیورسٹیز مشروط کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں، اگست کے پہلے ہفتے سے یونیورسٹیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی، پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بند کی گئی یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس حوالےسے لاہور سمیت پنجاب بھر کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز سے مشاورت کے بعد سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز نے یونیورسٹیز مشروط کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
 
آئندہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم کی سربراہی میں اجلاس میں سفارشات پیش جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے سے یونیورسٹیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی، بی ایس، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹرز کے طلباء کو اجازت دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں باقی طلباء کو بھی اجازت دی جائے گی۔ میڈیکل، انجینئرنگ اور مینجمنٹ میں نئے داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا طریقہ یونیورسٹی کی صوابدید ہو گا۔ یونیورسٹی اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا ان کیمپس ٹیسٹ منعقد کر سکتی ہے، لیکن یونیورسٹیز  میں ایس او پیز پر لازمی درآمد کروایا جائے گا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز یونیورسٹیز کیلئے ایس او پیز تیار کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 872379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872379/پنجاب-حکومت-نے-یونیورسٹیز-کو-مشروط-کھولنے-کی-سفارشات-تیار-کر-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org