0
Saturday 4 Jul 2020 11:35

پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں

پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے یونیورسٹیز کو مشروط کھولنے کی سفارشات تیار کر لیں، اگست کے پہلے ہفتے سے یونیورسٹیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی، پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بند کی گئی یونیورسٹیز دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس حوالےسے لاہور سمیت پنجاب بھر کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز سے مشاورت کے بعد سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز نے یونیورسٹیز مشروط کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
 
آئندہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم کی سربراہی میں اجلاس میں سفارشات پیش جائیں گی۔ سفارشات کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے سے یونیورسٹیز مرحلہ وار کھولی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فائنل سمسٹرز کی کلاسز منعقد کی جائیں گی، بی ایس، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹرز کے طلباء کو اجازت دی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں باقی طلباء کو بھی اجازت دی جائے گی۔ میڈیکل، انجینئرنگ اور مینجمنٹ میں نئے داخلوں کیلئے ٹیسٹ کا طریقہ یونیورسٹی کی صوابدید ہو گا۔ یونیورسٹی اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا ان کیمپس ٹیسٹ منعقد کر سکتی ہے، لیکن یونیورسٹیز  میں ایس او پیز پر لازمی درآمد کروایا جائے گا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز یونیورسٹیز کیلئے ایس او پیز تیار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 872379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش