QR CodeQR Code

سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹس میں کئی مقدمات غائب ہیں، علی زیدی

7 Jul 2020 01:02

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کل دوپہر کو ایک اہم پریس کانفرنس کررہا ہوں، کل دکھاؤں کا کس کے کہاں کہاں دستخط ہیں اور نہیں ہیں، جو بھی اسمبلی فلور پر کہا تھا اس پر اب بھی قائم ہوں، جے آئی ٹیز دو سے زائد بھی ہوسکتی ہیں، ایک اور جے آئی ٹی رپورٹ بھی ہے جس کی تفصیلات کل بتاؤں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹس میں کئی مقدمات غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر کو ایک اہم پریس کانفرنس کررہا ہوں، کل دکھاؤں کا کس کے کہاں کہاں دستخط ہیں اور نہیں ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ جو بھی اسمبلی فلور پر کہا تھا اس پر اب بھی قائم ہوں، جے آئی ٹیز دو سے زائد بھی ہوسکتی ہیں، ایک اور جے آئی ٹی رپورٹ بھی ہے جس کی تفصیلات کل بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں بہت سے نام سامنے لاؤں گا، سندھ حکومت کی جاری کردہ رپورٹس میں کئی مقدمات غائب ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ ضرب عضب کا مقصد دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ فیکٹری اور نثار مورائی کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹس پبلک کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 872909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872909/سندھ-حکومت-کی-جاری-کردہ-جے-ا-ئی-ٹی-رپورٹس-میں-کئی-مقدمات-غائب-ہیں-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org