0
Tuesday 7 Jul 2020 01:02

سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹس میں کئی مقدمات غائب ہیں، علی زیدی

سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹس میں کئی مقدمات غائب ہیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جاری کردہ جے آئی ٹی رپورٹس میں کئی مقدمات غائب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر کو ایک اہم پریس کانفرنس کررہا ہوں، کل دکھاؤں کا کس کے کہاں کہاں دستخط ہیں اور نہیں ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ جو بھی اسمبلی فلور پر کہا تھا اس پر اب بھی قائم ہوں، جے آئی ٹیز دو سے زائد بھی ہوسکتی ہیں، ایک اور جے آئی ٹی رپورٹ بھی ہے جس کی تفصیلات کل بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں بہت سے نام سامنے لاؤں گا، سندھ حکومت کی جاری کردہ رپورٹس میں کئی مقدمات غائب ہیں۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ ضرب عضب کا مقصد دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ فیکٹری اور نثار مورائی کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹس پبلک کی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 872909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش