QR CodeQR Code

ٹرمپ کی بھتیجی نے کتاب میں چچا کو نقصان دہ آدمی قرار دیا

7 Jul 2020 08:42

پبلشر کا کہنا ہے کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جا رہی ہے۔ ہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب "Too Much and Never Enough" آئندہ ہفتے شائع کی جا رہی ہے، پہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی۔ کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل "نقصان دہ آدمی" کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔ کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کر رہی ہیں۔ پبلشر کا کہنا ہے کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14جولائی کو شائع کی جا رہی ہے، کتاب پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہو گا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 872938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872938/ٹرمپ-کی-بھتیجی-نے-کتاب-میں-چچا-کو-نقصان-دہ-ا-دمی-قرار-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org