QR CodeQR Code

برہان وانی کی برسی کو یوم استقلال کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس

7 Jul 2020 08:59

کشمیر میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارتی مظالم کے خلاف پیغام دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے دوران  شہید برہان وانی کی چوتھی برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق اس موقع پر حریت کانفرنس نے وادی میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ ادھر حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی برسی کو یوم استقلال کے طور پر منایا جائے گا، بدھ کو برہان وانی کی برسی پر پوری وادی میں احتجاجی ہڑتال کی جائے گی۔ حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ ہڑتال کا مقصد عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارتی مظالم کے خلاف پیغام دینا ہے۔ کشمیری سرزمین پر بھارت کا جبری قبضہ پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری اپنےحق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 872939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872939/برہان-وانی-کی-برسی-کو-یوم-استقلال-کے-طور-پر-منائیں-گے-حریت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org