QR CodeQR Code

اسرائیل کی ایران دشمنی

ایران پر نظر رکھنے کیلئے اسرائیل نے نیا سیٹیلائٹ لانچ کر دیا

7 Jul 2020 09:36

خبر ایجنسی کے مطابق نگرانی و جاسوسی کی غرض سے تیار کردہ یہ سیٹیلائٹ صبح چار بجے روانہ کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ایران پر نظر رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے نیا سیٹیلائٹ لانچ کر دیا۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد روایتی حریف ملک ایران پر نظر رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ایک نیا سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نگرانی و جاسوسی کی غرض سے تیار کردہ یہ سیٹیلائٹ صبح چار بجے روانہ کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ایران پر نظر رکھنا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی سکیورٹی کی خاطر خفیہ اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اس پیشرفت کو ملکی خلائی سائنس کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم بھی قرار دیا ہے۔
 
 
 


خبر کا کوڈ: 872945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/872945/ایران-پر-نظر-رکھنے-کیلئے-اسرائیل-نے-نیا-سیٹیلائٹ-لانچ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org