0
Tuesday 7 Jul 2020 09:36
اسرائیل کی ایران دشمنی

ایران پر نظر رکھنے کیلئے اسرائیل نے نیا سیٹیلائٹ لانچ کر دیا

ایران پر نظر رکھنے کیلئے اسرائیل نے نیا سیٹیلائٹ لانچ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے نیا سیٹیلائٹ لانچ کر دیا۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد روایتی حریف ملک ایران پر نظر رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ایک نیا سیٹیلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نگرانی و جاسوسی کی غرض سے تیار کردہ یہ سیٹیلائٹ صبح چار بجے روانہ کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ایران پر نظر رکھنا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی سکیورٹی کی خاطر خفیہ اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اس پیشرفت کو ملکی خلائی سائنس کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم بھی قرار دیا ہے۔
 
 
 
خبر کا کوڈ : 872945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش