QR CodeQR Code

نگران صوبائی وزیر یاسین ایڈووکیٹ کا سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال

8 Jul 2020 22:29

محمد یٰسین ایڈووکیٹ گلگت سے دیوسائی کے راستے بدھ کے روز سکردو پہنچے تو سدپارہ سے انہیں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے جلوس میں نیو رنگاہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نگراں صوبائی وزیر محمد یٰسین ایڈووکیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار سکردو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جگہ جگہ پر صوبائی وزیر کا لوگوں نے ہار پہنا کر استقبال کیا، محمد یٰسین ایڈووکیٹ گلگت سے دیوسائی کے راستے بدھ کے روز سکردو پہنچے تو سدپارہ سے انہیں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے جلوس میں نیو رنگاہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ مختلف تنظیموں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی نگراں صوبائی وزیر یٰسین ایڈووکیٹ کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ استقبالیہ ریلی کے شرکاء اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یٰسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سکردو کے عوام نے میرا استقبال کر کے مجھے عزت دی اور میری حوصلہ افزائی کی، استقبال کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ جو ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈال دی گئی ہے اس سے عہدہ برا ہونے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا، صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہماری اولین ترجیح ہے۔


خبر کا کوڈ: 873291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873291/نگران-صوبائی-وزیر-یاسین-ایڈووکیٹ-کا-سکردو-پہنچنے-پر-شاندار-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org