QR CodeQR Code

پاک امریکا فوجی تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں، مائیک مولن

26 Jul 2011 08:51

اسلام ٹائمز:ریٹائرمنٹ سے قبل آخری پریس بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اعتراف کیا کہ فوجی تعلقات کی بہتری کے لیے ابھی کوئی طریقہ کار واضح نہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کو دوبارہ سدھار لیں گے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے خبردار کیا ہے کہ پاک امریکا فوجی تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں اور ان میں بہتری کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں، تاہم مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک تعلقات دوبارہ سدھار لیں گے۔ ریٹائرمنٹ سے قبل آخری پریس بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ اس وقت پاکستان سے ہمارے ملٹری ٹو ملٹری تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود میں یہ نہیں سمجھتا کہ تعلقات میں احترام کا رشتہ ختم ہونے والا ہے۔ امریکی فوج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ فوجی تعلقات کی بہتری کے لیے ابھی کوئی طریقہ کار واضح نہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کو دوبارہ سدھار لیں گے۔ اس سے قبل ایڈمرل مائیک مولن نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے صحافی سلیم شہزاد کو قتل کرایا، جنہوں نے فوج میں شدت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں رپورٹنگ کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 87344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87344/پاک-امریکا-فوجی-تعلقات-انتہائی-نازک-موڑ-پر-ہیں-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org