0
Tuesday 26 Jul 2011 08:51

پاک امریکا فوجی تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں، مائیک مولن

پاک امریکا فوجی تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں، مائیک مولن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے خبردار کیا ہے کہ پاک امریکا فوجی تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں اور ان میں بہتری کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں، تاہم مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک تعلقات دوبارہ سدھار لیں گے۔ ریٹائرمنٹ سے قبل آخری پریس بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ اس وقت پاکستان سے ہمارے ملٹری ٹو ملٹری تعلقات انتہائی نازک موڑ پر ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود میں یہ نہیں سمجھتا کہ تعلقات میں احترام کا رشتہ ختم ہونے والا ہے۔ امریکی فوج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ فوجی تعلقات کی بہتری کے لیے ابھی کوئی طریقہ کار واضح نہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کو دوبارہ سدھار لیں گے۔ اس سے قبل ایڈمرل مائیک مولن نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے صحافی سلیم شہزاد کو قتل کرایا، جنہوں نے فوج میں شدت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں رپورٹنگ کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 87344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش