QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی کا امتحانات کیلئے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ

10 Jul 2020 19:51

امتحانات میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 13 جولائی سے کیا جائے گا۔ ماسٹرز ڈگری کی سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔ اُمیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن قومی شناختی کارڈ نمبر پر کی جائے گی۔ امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری اور ماسٹرز ڈگریوں کے امتحانات کیلئے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اُمیدواروں کے قومی شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹریشن ہو گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے امیدواروں کیلئے رجسٹریشن کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اور ماسٹرز کی سنگل فیس 4090 روپے مقرر کی گئی ہے۔

امتحانات میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 13 جولائی سے کیا جائے گا۔ ماسٹرز ڈگری کی سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔ اُمیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن قومی شناختی کارڈ نمبر پر کی جائے گی۔ امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کیلئے امیدواروں کو اپنے تمام کوائف درج کرانا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 873622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873622/پنجاب-یونیورسٹی-کا-امتحانات-کیلئے-امیدواروں-کی-لائن-رجسٹریشن-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org