0
Friday 10 Jul 2020 19:51

پنجاب یونیورسٹی کا امتحانات کیلئے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کا امتحانات کیلئے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری اور ماسٹرز ڈگریوں کے امتحانات کیلئے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اُمیدواروں کے قومی شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹریشن ہو گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے امیدواروں کیلئے رجسٹریشن کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اور ماسٹرز کی سنگل فیس 4090 روپے مقرر کی گئی ہے۔

امتحانات میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 13 جولائی سے کیا جائے گا۔ ماسٹرز ڈگری کی سنگل فیس کیساتھ رجسٹریشن کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔ اُمیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن قومی شناختی کارڈ نمبر پر کی جائے گی۔ امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کیلئے امیدواروں کو اپنے تمام کوائف درج کرانا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 873622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش