QR CodeQR Code

حکومت جب بھی گرنے کے قریب ہوتی ہے مولانا فضل الرحمان بچا لیتے ہیں، ابوالخیر زبیر

12 Jul 2020 22:35

ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہلے بھی حکومت کیخلاف اپوزیشن کے متحد ہونے کا تاثر دیکر تن تنہاء تحریک چلاکر اور دھرنے دیکر اسکو ناکامی سے دوچار کرکے حکومت کو مضبوط کیا، اب پھر حکومت ڈگمگا رہی تھی کہ مولانا نے ایک ناکام اے پی سی کے ذریعہ حکومت کو پھر سہارا دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت اپنی حرکتوں کے باعث گرنے کے قریب ہوتی ہے، لیکن مولانا فضل الرحمان کے اقدامات اس کو گرنے سے بچا لیتے ہیں اور اس کی تقویت کا باعث بن جاتے ہیں، پہلے بھی حکومت کیخلاف اپوزیشن کے متحد ہونے کا تاثر دیکر تن تنہاء تحریک چلا کر اور دھرنے دیکر اس کو ناکامی سے دوچار کرکے حکومت کو مضبوط کیا، اب پھر حکومت ڈگمگا رہی تھی کہ مولانا نے ایک ناکام اے پی سی کے ذریعہ حکومت کو پھر سہارا دیدیا۔

ایک وفد سے ملاقات میں جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس اے پی سی کے اعلامیہ پر کانفرنس میں شریک ایک جماعت نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے شرکت نہیں کی، جس کیلئے کہا گیا کہ ان کو کچھ گلے شکوے ہیں، کسی بڑی پارٹی کے کسی قائد نے شرکت نہیں کی۔ اعلامیہ میں مذمتی بیانات کے سوا حکومت کے خلاف کسی ٹھوس لائحہ عمل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، جس سے حزب اختلاف میں انتشار کا اظہار ہوا جو لڑکھراتی حکومت کو مضبوط کرنے کا باعث بن گیا۔


خبر کا کوڈ: 873963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/873963/حکومت-جب-بھی-گرنے-کے-قریب-ہوتی-ہے-مولانا-فضل-الرحمان-بچا-لیتے-ہیں-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org