0
Sunday 12 Jul 2020 22:35

حکومت جب بھی گرنے کے قریب ہوتی ہے مولانا فضل الرحمان بچا لیتے ہیں، ابوالخیر زبیر

حکومت جب بھی گرنے کے قریب ہوتی ہے مولانا فضل الرحمان بچا لیتے ہیں، ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت اپنی حرکتوں کے باعث گرنے کے قریب ہوتی ہے، لیکن مولانا فضل الرحمان کے اقدامات اس کو گرنے سے بچا لیتے ہیں اور اس کی تقویت کا باعث بن جاتے ہیں، پہلے بھی حکومت کیخلاف اپوزیشن کے متحد ہونے کا تاثر دیکر تن تنہاء تحریک چلا کر اور دھرنے دیکر اس کو ناکامی سے دوچار کرکے حکومت کو مضبوط کیا، اب پھر حکومت ڈگمگا رہی تھی کہ مولانا نے ایک ناکام اے پی سی کے ذریعہ حکومت کو پھر سہارا دیدیا۔

ایک وفد سے ملاقات میں جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس اے پی سی کے اعلامیہ پر کانفرنس میں شریک ایک جماعت نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے شرکت نہیں کی، جس کیلئے کہا گیا کہ ان کو کچھ گلے شکوے ہیں، کسی بڑی پارٹی کے کسی قائد نے شرکت نہیں کی۔ اعلامیہ میں مذمتی بیانات کے سوا حکومت کے خلاف کسی ٹھوس لائحہ عمل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، جس سے حزب اختلاف میں انتشار کا اظہار ہوا جو لڑکھراتی حکومت کو مضبوط کرنے کا باعث بن گیا۔
خبر کا کوڈ : 873963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش