QR CodeQR Code

امریکہ انسانی امداد کے درپردہ شام میں برسرپیکار دہشتگردوں تک اسلحہ پہنچا رہا ہے، روس

شام کے اندر امریکہ کے بجائے یورپ انسانی امدادی سامان پہنچائے

15 Jul 2020 23:59

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے "گیناڈیج گیٹیلوف" نے روسی اخبار "ایزویسٹیا" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات کسی کے لئے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ اور اسکے اتحادی شام کے اندر ہونیوالی انسانی امدادی سرگرمیوں کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ شام کے اندر ہونیوالی انسانی امدادی کارروائیوں کے درپردہ امریکہ اور اسکے اتحاد شامی حکومت اور سالمیت کو کمزور بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے "گیناڈیج گیٹیلوف" نے روسی اخبار "ایزویسٹیا" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے اندر اپنی انسانی امدادی سرگرمیوں کو وہاں برسرپیکار دہشتگردوں تک اسلحہ پہنچانے کے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ گیناڈیج گیٹیلوف نے کہا کہ یہ بات کسی کے لئے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے اندر ہونے والی انسانی امدادی سرگرمیوں کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ شام کے اندر ہونے والی انسانی امدادی کارروائیوں کے درپردہ امریکہ اور اس کے اتحاد شامی حکومت اور سالمیت کو کمزور بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔ گیناڈیج گیٹیلوف نے کہا کہ امریکی اپنے مذموم سیاسی اہداف تک پہنچنے کے لئے حتی دہشتگردوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر بھی اقتصادی، سیاسی و انسانی امدادی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ روسی سفارتکار نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد کو شام کے اندر پہنچائے۔ گیناڈیج گیٹیلوف نے کہا کہ میں یورپ کو یقین دلواتا ہوں کہ شامی حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون کرے


خبر کا کوڈ: 874709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874709/امریکہ-انسانی-امداد-کے-درپردہ-شام-میں-برسرپیکار-دہشتگردوں-تک-اسلحہ-پہنچا-رہا-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org