QR CodeQR Code

آرمی چیف کی عراق کو سلامتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

16 Jul 2020 08:49

آئی ایس پی آر کے مطابق عراق کے سفیر حامد عباس نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے سفیر حامد عباس نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف نے عراقی سفیر کو عراق کی ترقی اور سیکورٹی امور میں ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔ عراقی سفیر حامد عباس نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 874743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874743/ا-رمی-چیف-کی-عراق-کو-سلامتی-اور-ترقی-کیلئے-ہر-ممکن-تعاون-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org