QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہیں، ایوان وزیراعلیٰ کی تردید

16 Jul 2020 11:00

وزیراعلی بزدار کی تبدیلی کی افواہیں سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بنی رہیں۔ متوقع وزیراعلی کیلئے میاں اسلم اقبال، یاور عباس، علیم خان اور پرویز الٰہی کے نام لئے جا رہے ہیں۔ تاہم کسی بھی ذریعے نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم وزیراعلی کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ وزیراعلی بزدار کی تبدیلی کی افواہیں سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بنی رہیں۔ متوقع وزیراعلی کیلئے میاں اسلم اقبال، یاور عباس، علیم خان اور پرویز الٰہی کے نام لئے جا رہے ہیں۔ تاہم کسی بھی ذریعے نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں کچھ وقفے کے بعد بار بار چلائی جاتی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 874761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874761/وزیراعلی-پنجاب-کی-تبدیلی-افواہیں-ایوان-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org