0
Thursday 16 Jul 2020 11:00

وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہیں، ایوان وزیراعلیٰ کی تردید

وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہیں، ایوان وزیراعلیٰ کی تردید
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم وزیراعلی کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ وزیراعلی بزدار کی تبدیلی کی افواہیں سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بنی رہیں۔ متوقع وزیراعلی کیلئے میاں اسلم اقبال، یاور عباس، علیم خان اور پرویز الٰہی کے نام لئے جا رہے ہیں۔ تاہم کسی بھی ذریعے نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔ دوسری جانب وزیراعلی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں کچھ وقفے کے بعد بار بار چلائی جاتی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 874761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش