QR CodeQR Code

جی بی کو دیامر ڈیم کی رائلٹی اور مفت بجلی دی جائے، عوامی ایکشن کمیٹی

16 Jul 2020 11:57

اے اے سی کے وائس چیئرمین مسعود الرحمن نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ جی بی میں وافر مقدار میں پانی ہونے جے بائوجود بھی لوگ اندھیرے میں ہیں، پرائیوٹ سطح پر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں لیکن ہمارے وسائل کو ہمارے لئے استعمال میں نہیں لایا جا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی جی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی رائلٹی گلگت بلتستان کو دی جائے اور یہاں کے عوام کو مفت بجلی دی جائے، ڈیم متاثرین کے معاضے اور ری سٹلمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ اے اے سی کے وائس چیئرمین مسعود الرحمن نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ جی بی میں وافر مقدار میں پانی ہونے جے بائوجود بھی لوگ اندھیرے میں ہیں، پرائیوٹ سطح پر سرمایہ کاری کے مواقع ہیں لیکن ہمارے وسائل کو ہمارے لئے استعمال میں نہیں لایا جا رہا، عوام کو یہاں کے وسائل سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر حکومت قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ وفاقی حکومت وسائل پر قبضے کرنے کے بجائے مزید سہولیات فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 874778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874778/جی-بی-کو-دیامر-ڈیم-کی-رائلٹی-اور-مفت-بجلی-دی-جائے-عوامی-ایکشن-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org