QR CodeQR Code

امریکہ شام کے علاقے "التنف" میں مسلح دہشتگردوں کو فوجی تربیت دے رہا ہے، روس

16 Jul 2020 22:16

عرب نیوز چینل المیادین کیمطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اردن و عراق کیساتھ متصل شامی علاقے "التنف" کے اندر امریکی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں مسلح دہشتگردوں کے عسکری تربیت پانیکے حساس مسئلے سے پردہ اٹھایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ شامی علاقے "التنف"، جو عراق اور اردن کے ساتھ ملتا ہے، کے اندر مسلح دہشتگردوں کو عسکری تربیت دینے میں مصروف ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے موثق اطلاعات موجود ہیں کہ شام میں موجود امریکی فورسز شامی علاقے التنف اور اس کے گردونواح کے اندر بڑی تعداد میں مسلح دہشتگردوں کو عسکری تربیت دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شامی ماہرین کی جانب سے بھی گذشتہ چند دنوں کے دوران "التنف" میں ہی امریکی فورسز کے ہاتھوں دہشتگردوں کی عسکری تربیت پر بارہا متنبہ کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں شامی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ داعشی دہشتگردوں کی موجودگی کو شامی علاقوں میں اپنے باقی رہنے کا بہانہ قرار دے چکا ہے لہذا اگر داعشی دہشتگرد باقی نہ بچیں تو امریکہ خود ہی انہیں وجود میں لے آتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 874877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874877/امریکہ-شام-کے-علاقے-التنف-میں-مسلح-دہشتگردوں-کو-فوجی-تربیت-دے-رہا-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org