QR CodeQR Code

بین الافغان مذاکرات کی میزبانی قطر کر سکتا ہے، محمد حنیف اتمر

17 Jul 2020 07:10

قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران، ترکی، قطر، انڈونیشیا، جاپان اور ناروے سمیت 12ممالک نے مذاکرات کے لئے میزبانی کی پیشکش کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر کا کہنا ہے کہ اس بات پر اتفاق رائے موجود ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی بات چیت قطر میں ہو۔ ایران، ترکی، قطر، انڈونیشیا، جاپان اور ناروے سمیت 12ممالک نے مذاکرات کے لئے میزبانی کی پیشکش کی تھی۔ محمد حنیف اتمر نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کی میزبانی قطر کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت امن معاہدے کے تحت طالبان کے پانچ میں سے چار ہزار چار سو قیدی رہا کر چکی ہے، طالبان بھی اب بین الافغان مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کریں، ایسا نہ ہوا تو تشدد میں ہزاروں افغانوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار طالبان ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 874902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/874902/بین-الافغان-مذاکرات-کی-میزبانی-قطر-کر-سکتا-ہے-محمد-حنیف-اتمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org