0
Friday 17 Jul 2020 07:10

بین الافغان مذاکرات کی میزبانی قطر کر سکتا ہے، محمد حنیف اتمر

بین الافغان مذاکرات کی میزبانی قطر کر سکتا ہے، محمد حنیف اتمر
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر کا کہنا ہے کہ اس بات پر اتفاق رائے موجود ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی بات چیت قطر میں ہو۔ ایران، ترکی، قطر، انڈونیشیا، جاپان اور ناروے سمیت 12ممالک نے مذاکرات کے لئے میزبانی کی پیشکش کی تھی۔ محمد حنیف اتمر نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کی میزبانی قطر کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت امن معاہدے کے تحت طالبان کے پانچ میں سے چار ہزار چار سو قیدی رہا کر چکی ہے، طالبان بھی اب بین الافغان مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کریں، ایسا نہ ہوا تو تشدد میں ہزاروں افغانوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار طالبان ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 874902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش