QR CodeQR Code

علامہ عارف واحدی سے آئی ایس او کے وفد کی ملاقات

17 Jul 2020 19:46

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری معمر نقوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات میں علامہ عارف واحدی سے باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری معمر نقوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ آئی ایس او کے مسئولین نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اہل تشیع تنظیموں کے ذمہ داران کی باہمی ملاقاتوں کو بہت زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 875035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875035/علامہ-عارف-واحدی-سے-آئی-ایس-او-کے-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org