QR CodeQR Code

چین سے کشیدہ تعلقات

جنوبی چین میں دو امریکی بحری بیڑے تعینات

18 Jul 2020 10:23

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کی طرف سے دو بحری بیڑوں کی بحیرہ جنوبی چین میں تعیناتی کی وجوہات سیاسی یا دنیا میں رونما ہونے والے واقعات نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد واشنگٹن ڈی سی نے دو ہفتوں میں دوسری بار بحیرۂ جنوبی چین میں اپنے بحری بیڑے تعینات کر دیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کی طرف سے دو بحری بیڑوں کی بحیرہ جنوبی چین میں تعیناتی کی وجوہات سیاسی یا دنیا میں رونما ہونے والے واقعات نہیں ہیں۔ لیکن امریکی بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ چاہے وہ کرونا وائرس ہو، تجارت ہو یا پھر ہانگ کانگ سے متعلق معاملات، ان تمام مسائل پر دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875108/جنوبی-چین-میں-دو-امریکی-بحری-بیڑے-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org