0
Saturday 18 Jul 2020 10:23
چین سے کشیدہ تعلقات

جنوبی چین میں دو امریکی بحری بیڑے تعینات

جنوبی چین میں دو امریکی بحری بیڑے تعینات
اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد واشنگٹن ڈی سی نے دو ہفتوں میں دوسری بار بحیرۂ جنوبی چین میں اپنے بحری بیڑے تعینات کر دیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ کی طرف سے دو بحری بیڑوں کی بحیرہ جنوبی چین میں تعیناتی کی وجوہات سیاسی یا دنیا میں رونما ہونے والے واقعات نہیں ہیں۔ لیکن امریکی بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ چاہے وہ کرونا وائرس ہو، تجارت ہو یا پھر ہانگ کانگ سے متعلق معاملات، ان تمام مسائل پر دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش