QR CodeQR Code

پشاور ایئرپورٹ پر دوہا جانے والی خاتون سے 7 کلو ہیروئن برآمد

18 Jul 2020 17:54

اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جا رہی تھی۔ جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوہا جانے والی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد کر لی۔ اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جا رہی تھی۔ جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔


خبر کا کوڈ: 875218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875218/پشاور-ایئرپورٹ-پر-دوہا-جانے-والی-خاتون-سے-7-کلو-ہیروئن-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org