0
Saturday 18 Jul 2020 17:54

پشاور ایئرپورٹ پر دوہا جانے والی خاتون سے 7 کلو ہیروئن برآمد

پشاور ایئرپورٹ پر دوہا جانے والی خاتون سے 7 کلو ہیروئن برآمد
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز سے قطر کے دارالحکومت دوہا جانے والی خاتون کے سامان سے ہیروئن برآمد کر لی۔ اے این ایف نے بتایا کہ ملتان کی رہائشی خاتون پشاور سے دوہا اور وہاں سے ملائیشیا جا رہی تھی۔ جوائنٹ سرچ ڈیسک پر خاتون کے سامان سے 7 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
خبر کا کوڈ : 875218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش