QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا، راجا فاروق

19 Jul 2020 13:08

یوم الحاق پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی بنیاد 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق خان کا کہنا ہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی، قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کا اجتماع نہیں، کشمیری عوام کی خواہش تھی۔راجا فاروق خان نے یوم الحاق پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی بنیاد 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان نے ہی کشمیریوں کیلئے راستہ متعین کیا، بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے، ریاست جموں و کشمیر ایک اکائی ہے۔ راجا فاروق خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے، برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا۔  وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا، بھارت غربت کے خاتمے پر توجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 875353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875353/مسئلہ-کشمیر-حل-ہونے-سے-ہی-یہ-خطہ-ترقی-کرے-گا-راجا-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org