0
Sunday 19 Jul 2020 13:08

مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا، راجا فاروق

مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا، راجا فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق خان کا کہنا ہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی، قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کا اجتماع نہیں، کشمیری عوام کی خواہش تھی۔راجا فاروق خان نے یوم الحاق پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی بنیاد 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان نے ہی کشمیریوں کیلئے راستہ متعین کیا، بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے، ریاست جموں و کشمیر ایک اکائی ہے۔ راجا فاروق خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے، برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا۔  وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا، بھارت غربت کے خاتمے پر توجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش