QR CodeQR Code

جواد ظریف کی اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ملاقات

19 Jul 2020 13:53

ایرانی وزیر خارجہ نے آج عراق کے اپنے دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کیساتھ خصوصی اور وفد کے ہمراہ الگ الگ ملاقاتیں کیں جبکہ وہ اپنے دورے کے دوران عراقی صدر برہم صالح، وزیراعظم مصطفی الکاظمی، چیئرمین سینیٹ محمد الحلبوسی، کمانڈر حشد الشعبی فالح الفیاض، حکمتِ ملی سیاسی پارٹی کے سربراہ سید عمار الحکیم اور عراقی عدلیہ کے سربراہ ہادی العامری کیساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جسکے بعد وہ نیچروان بازرگانی کی دعوت پر عراقی علاقے کردستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کیلئے وہاں کا سفر بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے اپنے دورے کے دوران اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی سطحی ایرانی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی پہلی نشست میں تنہاء گفتگو کی جبکہ دوسری نشست میں وہ اعلی سطحی ایرانی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اپنے اس دورے کے دوران جواد ظریف عراقی صدر برہم صالح، وزیراعظم مصطفی الکاظمی، چیئرمین سینیٹ محمد الحلبوسی، کمانڈر حشد الشعبی فالح الفیاض، حکمتِ ملی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ سید عمار الحکیم اور عراقی عدلیہ کے سربراہ ہادی العامری کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عراقی وفاق کے اندر اپنی وسیع ملاقاتوں کے بعد نیچروان بازرگانی کی دعوت پر کُرد سیاسی قیادت سے ملاقات و اہم امور پر تبادلۂ خیال کے لئے عراقی علاقے کردستان کا سفر بھی کریں گے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ کے عراق کے اس دورے کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875357/جواد-ظریف-کی-اپنے-عراقی-ہم-منصب-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org