QR CodeQR Code

دہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری

19 Jul 2020 22:12

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آج جہلم میں روہتاس روڈ کی تعمیرکا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے، سندھ حکومت مکمل لاک ڈاوَن کی حامی تھی اب اسمارٹ لاک ڈاوَن پر آ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا تاہم فیصلہ سازی میں شامل مشیروں کے بارے میں عوام کو علم ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آج جہلم میں روہتاس روڈ کی تعمیرکا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے، سندھ حکومت مکمل لاک ڈاوَن کی حامی تھی اب اسمارٹ لاک ڈاوَن پر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم کو جب تک وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیراعلیٰ رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 875405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875405/دہری-شہریت-والوں-کی-وفاداری-پر-شک-نہیں-کیا-جاسکتا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org