0
Sunday 19 Jul 2020 22:12

دہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری

دہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جاسکتا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا تاہم فیصلہ سازی میں شامل مشیروں کے بارے میں عوام کو علم ہونا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آج جہلم میں روہتاس روڈ کی تعمیرکا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے، سندھ حکومت مکمل لاک ڈاوَن کی حامی تھی اب اسمارٹ لاک ڈاوَن پر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم کو جب تک وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیراعلیٰ رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 875405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش