QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے گندم کوٹے میں سالانہ 2 لاکھ بوری کی کمی

19 Jul 2020 22:36

ذرائع کے مطابق جی بی کیلئے سالانہ گندم کی 15 لاکھ بوری مختص ہے اب صرف 13 لاکھ بوری سالانہ ملے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کوٹے میں کمی کے حوالے سے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو بذریعہ لیٹر آگاہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے گندم کوٹے میں 2 لاکھ بوری کم کر دی جبکہ گندم پر سبسڈی کم کرنے کیلئے بھی دبائو بڑھانے لگا۔ ذرائع کے مطابق جی بی کیلئے سالانہ گندم کی 15 لاکھ بوری مختص ہے اب صرف 13 لاکھ بوری سالانہ ملے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کوٹے میں کمی کے حوالے سے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کو بذریعہ لیٹر آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گندم کوٹے میں اضافے کیلئے جی بی حکومت کو فی بوری قمیت میں 600 روپے کا اضافہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 875413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875413/گلگت-بلتستان-کے-گندم-کوٹے-میں-سالانہ-2-لاکھ-بوری-کی-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org