QR CodeQR Code

سندھ میں مینگروز کے جنگلات 2008ء سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

20 Jul 2020 01:55

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور سندھ نے ایک دن میں زیادہ پودے لگانے کے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں، وہ ذاتی حیثیت میں سندھ حکومت کے عالمی ریکارڈ بنانے والے ایک ایونٹ میں شریک بھی ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں تمر (مینگروز) کے جنگلات 2008ء سے تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور سندھ نے ایک دن میں زیادہ پودے لگانے کے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں سندھ حکومت کے عالمی ریکارڈ بنانے والے ایک ایونٹ میں شریک بھی ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ تمر کے درخت عام درختوں کے مقابلے میں زیادہ آکسیجن خارج کرتے ہیں اور یہ درخت ساحلی علاقوں کو ناصرف سمندری کٹاؤ سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ آبی حیات کی افزائش کے لئے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 875427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875427/سندھ-میں-مینگروز-کے-جنگلات-2008ء-سے-تقریبا-دوگنا-ہوگئے-ہیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org