QR CodeQR Code

سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

20 Jul 2020 13:38

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی عوام اور پولیو ورکرز پر منحصر ہے، مجھے یقین ہے لوگ اپنے بچوں کو اپاہج بیماری سے بچانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سے پولیو مہم شروع ہوئی ہے، عوام اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پولیو مہم کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو مہم میں کوئی بچہ رہنا نہیں چاہئے، وہ بچے جو گزشتہ مہم میں رہ گئے برائے مہربانی انکو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی عوام اور پولیو ورکرز پر منحصر ہے، مجھے یقین ہے لوگ اپنے بچوں کو اپاہج بیماری سے بچانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں پولیو وائرس سے اپنے بچوں کو بچانا ہے، پاکستان خاص طور پر سندھ سے پولیو وائرس کا خاتمہ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 875521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875521/سندھ-میں-انسداد-پولیو-مہم-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org