QR CodeQR Code

سندھ کے 12 ہزار سے زائد اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں، علی زیدی کا انکشاف

20 Jul 2020 15:28

ایک ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 70 فیصد اسکولوں میں لیبارٹری نہیں ہے جب کہ 18 ہزار 660 اسکولوں میں ایک استاد ہے، جب مجرم صوبائی وزراء کا روپ دھار لیں گے تو اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے بحری امور  علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے 12 ہزار 136 اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ہیں۔ سندھ میں تعلیم کی ابتر صورتحال کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ صوبے میں 49 ہزار 103 اسکول فعال ہیں جن میں سے 90 فیصد اسکولوں میں سائنس کا استاد ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد اسکولوں میں لیبارٹری نہیں ہے جب کہ 18 ہزار 660 اسکولوں میں ایک استاد ہے، اور 12 ہزار 136 اسکولوں میں تو سرے سے اساتذہ ہی نہیں ہیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ جب مجرم صوبائی وزراء کا روپ دھار لیں گے تو اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 875536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875536/سندھ-کے-12-ہزار-سے-زائد-اسکولوں-میں-اساتذہ-ہی-نہیں-علی-زیدی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org