0
Monday 20 Jul 2020 15:28

سندھ کے 12 ہزار سے زائد اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں، علی زیدی کا انکشاف

سندھ کے 12 ہزار سے زائد اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں، علی زیدی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے بحری امور  علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے 12 ہزار 136 اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ہیں۔ سندھ میں تعلیم کی ابتر صورتحال کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ صوبے میں 49 ہزار 103 اسکول فعال ہیں جن میں سے 90 فیصد اسکولوں میں سائنس کا استاد ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد اسکولوں میں لیبارٹری نہیں ہے جب کہ 18 ہزار 660 اسکولوں میں ایک استاد ہے، اور 12 ہزار 136 اسکولوں میں تو سرے سے اساتذہ ہی نہیں ہیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ جب مجرم صوبائی وزراء کا روپ دھار لیں گے تو اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش