QR CodeQR Code

سچن پائلٹ نے کانگریس کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، اشوک گہلوت

20 Jul 2020 18:01

اشوک گہلوت نے آج جے پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سچن پائلٹ کو پارٹی نے بہت کچھ دیا ہے۔ انہوں نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے انہیں 25 برس کی عمر میں رکن پارلیمنٹ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے وزیراعلٰی اور کانگریس کے لیڈر اشوک گہلوت نے پارٹی سے نکالے گئے نائب وزیراعلٰی سچن پائلٹ کو نکما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سچن پائلٹ نے کانگریس کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ اشوک گہلوت نے آج جے پور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سچن پائلٹ کو پارٹی نے بہت کچھ دیا ہے۔ انہوں نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے انہیں 25 برس کی عمر میں رکن پارلیمنٹ، 26 کی عمر میں مرکزی وزیر اور اس طرح تقریباً 30 برس کی عمر میں انہیں ریاستی صدر بنایا ہے، اس کے باوجود انہوں نے جو کیا وہ بہت بدقسمتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچن پائلٹ کافی عرصے سے سازش رچ رہے تھے اور 10 مارچ کو یہ سازش بے نقاب ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 875566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875566/سچن-پائلٹ-نے-کانگریس-کی-پیٹھ-میں-خنجر-گھونپا-ہے-اشوک-گہلوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org