QR CodeQR Code

عراقی وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب تاخیر کا شکار

20 Jul 2020 22:15

سعودی نیوز چینل العربیہ کیمطابق سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کو اطلاع دی ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہسپتال میں داخل ہو جانے کے باعث عراقی وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا سعودی عرب کا طے شدہ دورہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کو اطلاع دی ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہسپتال میں داخل ہو جانے کے باعث عراقی وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ سعودی نیوز چینل العربیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کا دورہ اب سعودی شاہ کے ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ہی انجام پائے گا۔ علاوہ ازیں سعودی ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بھی عراقی وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے میں آنے والی تاخیر کی وجہ یہی بتائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 875603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875603/عراقی-وزیراعظم-کا-دورہ-سعودی-عرب-تاخیر-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org