QR CodeQR Code

احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار

21 Jul 2020 09:52

نیب ذرائع کے مطابنق احسن اقبال کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا سکوپ بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔  نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا ہے جس میں نیب تفتیشی ٹیم نے کرپشن ریفرنس میں احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے، نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، احسن اقبال کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کا سکوپ بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 875659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875659/احسن-اقبال-کیخلاف-ریفرنس-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org