QR CodeQR Code

عمران خان کو گھر بھیجنا ہوتا تو بہت پہلے بھیج چکے ہوتے، طلال چوہدری

21 Jul 2020 10:48

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ پرویز مشرف کبھی گھر نہیں جا سکتے، ہم سب اکٹھے ہوئے تو ہم نے انہیں بھی گھر بھیج دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان کو گھر بھیجنا ہوتا تو بہت پہلے بھیج چکے ہوتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ پرویز مشرف کبھی گھر نہیں جا سکتے، ہم سب اکٹھے ہوئے تو ہم نے انہیں بھی گھر بھیج دیا۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے پولنگ ایجنٹ عمران خان کو بھی گھر بھیجنا مشکل نہیں۔ رہنما نواز لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ ملک میں نئے الیکشن کا انعقاد ہے، عمران خان کو گھر بھیجنا ہوتا تو بہت پہلے بھیج چکے ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 875666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875666/عمران-خان-کو-گھر-بھیجنا-ہوتا-بہت-پہلے-بھیج-چکے-ہوتے-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org