QR CodeQR Code

چینی ہیکرز نے ویکسین کی ریسرچ چوری کی، امریکا

22 Jul 2020 09:20

نیشنل سیکورٹی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز کا کہنا تھا کہ 34 سالہ لی شیاؤیو اور 33 سالہ ڈونگ جیاژی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ چین کے دو شہریوں نے امریکا اور دیگر ممالک میں سینکڑوں کمپنیوں کی کووڈ-19 ویکسین پر ریسرچ اور مواد چوری کیا۔ ان دونوں چینی باشندوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ نیشنل سیکورٹی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز کا کہنا تھا کہ 34 سالہ لی شیاؤیو اور 33 سالہ ڈونگ جیاژی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہیکرز چین میں موجود ہیں اور امریکی قانون کے دائرے سے دور ہیں اور انہوں نے اپنی ذاتی فائدے اور چین کی وزارت اسٹیٹ سیکورٹی کے مفاد کے لیے کوششیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 875854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875854/چینی-ہیکرز-نے-ویکسین-کی-ریسرچ-چوری-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org