QR CodeQR Code

امریکا کا ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانہ 72 گھنٹوں میں بند کرنے کا حکم

22 Jul 2020 17:06

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور ذرائع کے مطابق چین نے جوابی کارروائی کے طور پر ووہان میں امریکی سفارتخانے کی بندش پر غور شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانہ 72 گھنٹوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیدیا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور ذرائع کے مطابق چین نے جوابی کارروائی کے طور پر ووہان میں امریکی سفارتخانے کی بندش پر غور شروع کر دیا ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کی بندش کی تصدیق کی جہاں اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں اچانک قونصلیٹ کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی مورگن اورٹاگس نے اپنے بیان میں کہا کہ بندش کے احکامات امریکی دانشورانہ املاک اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح سے ہم نے پی آر سی کی غیرشفاف تجارتی پالیسیوں، امریکی نوکریوں کی چوری اور دیگر متفرق رویوں کو برداشت نہیں کیا تھا، بالکل اسی طرح ہم اپنی خودمختاری اور عوام کو جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں پبلک ریسورڈ کوڈ کی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ ادھر چین نے امریکا کے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے کہا کہ ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کی مختصر وقت میں بندش کا یکطرفہ فیصلہ چین کے خلاف ایک ایسی اشتعال انگیزی ہے جس کی حالیہ عرصے میں کوئی مثال نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 875961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/875961/امریکا-کا-ہیوسٹن-میں-موجود-چینی-قونصل-خانہ-72-گھنٹوں-بند-کرنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org