QR CodeQR Code

تحفظ بنیاد اسلام بل نافذ، خلاف ورزی پر 5 سال قید، 5 لاکھ جرمانہ ہوگا

23 Jul 2020 13:01

محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے گا۔ اس حوالے سے تمام اختیارات ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کو دیدیئے گئےہیں۔ ڈی جی پی آر یا ان کی مقرر کردہ خصوصی ٹیم پرنٹنگ پریسوں پر چھاپے بھی مار سکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحفظ بنیادِ اسلام قانون پنجاب میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سے منظور کیے گئے قانون کو حتمی منظوری ملنے کے بعد صوبے بھر میں نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا یا دونوں سزائیں اکٹھی بھی دی جا سکیں گی۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کتب کی رجسٹریشن اور ریگولیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائے  گا۔ اس حوالے سے تمام اختیارات ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کو دیدیئے گئےہیں۔ ڈی جی پی آر یا ان کی مقرر کردہ خصوصی ٹیم پرنٹنگ پریسوں پر چھاپے بھی مار سکے گی، جبکہ کوئی متنازع مواد آنے پر ڈی جی پی آر اسے متحدہ علماء بورڈ میں پیش کرے جس کا حتمی منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار متحدہ علماء بورڈ کو ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 876082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876082/تحفظ-بنیاد-اسلام-بل-نافذ-خلاف-ورزی-پر-5-سال-قید-لاکھ-جرمانہ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org