QR CodeQR Code

کراچی کی کئی اہم شاہراہیں سیکورٹی بنیادیوں پر بند

23 Jul 2020 13:51

چین اور دیگر ممالک کے قونصل خانوں کے اطراف سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ پولیس حکام نے حساس مقامات کے اطراف کی گلیوں کو بھی بند کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی کئی اہم شاہراہوں کو سیکورٹی بنیادیوں پر بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساؤتھ زون کی مختلف سڑکوں کو پولیس نے بند کر دیا ہے۔ کلفٹن سی ویو کے قریب بھی ایک سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار سے سی ویو جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی ہے، جبکہ چین اور دیگر ممالک کے قونصل خانوں کے اطراف سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ پولیس حکام نے حساس مقامات کے اطراف کی گلیوں کو بھی بند کر دیا ہے۔ پوليس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 876089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/876089/کراچی-کی-کئی-اہم-شاہراہیں-سیکورٹی-بنیادیوں-پر-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org